May 28, 2023

اکتوبر 2019

ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثرکیا ہے وہیں بہت حد تک ہماری ترجیحات کو بھی تبدیل کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی وجہ سے سارے مکانی فاصلے اور دوریاں ختم سی ہوگئی ہیں۔ دنیا ایک مٹھی میں سمٹ آئی ہے۔پہلے زمانے میں جہاں کسی بھی مطلوبہ مواد تک رسائی کے لیے کافی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب وہ ساری دشواریاں ٹیکنالوجی کے فیض سے سہولتوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔خاص طور پر انٹرنیٹ اب ایک ایسا ذریعہ بن چکا ہے جس کے ذریعے ہم ہر وقت معلومات اور پیغامات سے جڑے رہتے ہیں۔ اگر ایک لمحے کے لیے بھی انٹرنیٹ کا سلسلہ منقطع ہوجائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دل کی دھڑکن بند ہوگئی ہو۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے ہی اب زبانیں بھی ان دور دراز علاقوں تک پہنچ گئی ہیں جہاں تک رسائی کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔زبانوں کی ترسیل اور ترقی کی راہ میں جو دشواریاں حائل تھیں وہ اب قدرے دور ہوگئی ہیں۔
انٹرنیٹ پر زبان و ادب کا اتنا وافر ذخیرہ موجود ہے کہ اب تحقیقی مواد اور تنقیدی مضامین کے حصول میں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ بہت سارے ویب سائٹس ہیں جن میں بہت سی پرانی کتابیں، قدیم رسالوں کے علاوہ مختلف موضوعات پر جدید ترین کتابیں موجود ہیں اور اب یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ نئی نئی ویب سائٹس تشکیل دی جارہی ہیں اور ان کے ذریعے اردو زبان و ادب کے فروغ کا کام بھی وسیع پیمانے پر ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں جہاں بہت سے ادارے اور افراد سرگرم ہیں وہیں قومی اردو کونسل بھی مستعدی کے ساتھ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے اور اس تعلق سے جتنے بھی اقدامات کیے جاسکتے ہیں اس پر غور و غوض بھی کررہی ہے۔
اردو کونسل عصری ٹیکنالوجی کی مدد سے اردو کو عالمی پیمانے پر فروغ دینے کے لیے کوشاںہے۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر قومی اردو کونسل ایک سائبر لائبریری کی تشکیل کرنے جارہی ہے جس میں ادبی، سائنسی، سماجی، تعلیمی اور دیگر موضوعات پر مشتمل قومی اردو کونسل کی مطبوعات شامل رہیں گی۔ اس کے علاوہ قومی اردو کونسل ایک موبائل ایپ بھی تیار کرنے جارہی ہے جس میں اردو لرننگ سے متعلق کہانیاں، نظمیں اور دیگر چیزیں ہوں گی اور آڈیو ویژول کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ اردو زبان سیکھنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ اس طرح کے اور بھی سلسلے ہیں جو قومی اردو کونسل شروع کرنے جارہی ہے۔
قومی اردو کونسل چاہتی ہے کہ اردو مشن کو عام کیا جائے تاکہ اردو کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہو۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اردو کی ترویج اور تشہیر کے لیے ہر طرح کی کوششیں کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں محبانِ اردو سے درخواست ہے کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے کن سطحوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس کی نشان دہی کریں تاکہ قومی اردو کونسل، جس کا تاسیسی مقصد اردو زبان کا فروغ ہے، اس میں اسے مکمل کامیابی مل سکے۔
قومی اردو کونسل کی کوشش یہ بھی ہے کہ اردو کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور اس کے لیے جو بھی ممکنہ ذرائع ہوسکتے ہیں اس کا استعمال کیا جائے۔ اردو زبان کے فروغ کے جہاں بہت سارے ذرائع ہیں وہیں موجودہ عہد میں اس کے فروغ کا ایک ذریعہ مشاعرہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ مشاعرے سے صرف اردو زبان سے محبت کرنے والے نہیں بلکہ دوسری زبانوں سے تعلق رکھنے والوں کی بھی دلچسپی ہوتی ہے۔ اس طر ح ہماری زبان ان علاقوں اور دیاروں تک پہنچ سکتی ہے جہاں تک پہنچنے میں بڑی دشواریاں ہیں۔ یہی مشاعرے ہیں جن کے ذریعے ہم دوسری زبانوں اور قوموں کے لوگوں سے جڑتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت قومی اردو کونسل ایک مسابقتی پروگرام کا بھی انعقاد کرے گی جس میں دس بہترین شاعروں کا انتخاب کرکے نہ صرف ان کی ہمت افزائی کی جائے گی بلکہ ان کو ا نعام و اکرام سے بھی نوازا جائے گا۔ اردو مشن کو عام کرنا ہماری ذمے داری ہے اور اس سلسلے میں ہمیں پوری دنیا سے محبانِ اردو کی محبت اور مشوروں کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ فروغ ِ اردو کے اس مشن میں تمام احباب ہمارا ساتھ ضرور دیں گے!

Prof. Shaikh Aquil Ahmad

author_name

author_bio

I am a heading

If you’re curious, this is Website Ipsum. It was specifically developed for the use on development websites. Other than being less confusing than other Ipsum’s, Website Ipsum is also formatted in patterns more similar to how real copy is formatted on the web today.

  • This is a list item.
  • This is a list item.
  • This is a list item.

No spam, ever.