May 28, 2023

اردو دنیا، نومبر2018

ہر ادارے کے تاسیسی مقاصد، ترجیحات کے علاوہ ایک دائرۂ عمل ہوتا ہے ۔ قومی اردو کونسل بھی ایک ایسا ادارہ ہے جس کی اپنی ترجیحات اور مقاصد ہیں۔ کونسل کے اغراض و مقاصد میں اردو زبان کا فروغ، ترویج و اشاعت، اردو زبان اور اس کی تعلیم کے متعلق معاملات میں حکومت ہند کو مشورے دینا اور عربی اور فارسی کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا شامل ہے۔ قیام سے لے کر اب تک قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کے فروغ میں فعال اور متحرک کردار ادا کررہی ہے اور قومی اور عالمی سطح پر اردو کے ایک بڑے ادارے کے طور پر اپنی شناخت بھی مستحکم کرچکی ہے۔ قومی اردو کونسل نے ہندوستان کے طول و عرض میں فاصلاتی تعلیم اور کمپیوٹر کے مراکز قائم کرکے اردو سے عوام کو جوڑنے کی کوشش کی ہے اور یقینی طور پر یہ قومی اردو کونسل ہی کا فیض ہے کہ بہت سے وہ علاقے جو اردو زبان کے لیے نامانوس اور اجنبی تھے وہاں بھی اردو زبان کے لیے بہتر فضا ہموار ہورہی ہے۔ کونسل کی کوششوں کے باوجود اب بھی کرنے کے لیے بہت سے کام باقی ہیں کیونکہ بہت سے ایسے امکانی علاقے ہیں جہاں اردو کی رسائی نہیں ہوپائی ہے۔ اب کوشش کی جائے گی کہ اردو ان علاقوں تک بھی پہنچے اور وہاں اردو کی تعلیم و تدریس کا بہتر انتظام ہو کیونکہ اردو ایک ایسی زبان ہے جو کسی خاص مذہب، طبقہ یا علاقے سے جڑی ہوئی نہیں ہے بلکہ پورے ہندوستان کی زبان ہے او راس کے اندر اتنی شیرینی اور مٹھاس ہے کہ وہ ہر ایک کو اپنا اسیر بنانے کی پوری قوت رکھتی ہے۔ اگر اس ضمن میں سنجیدگی سے اردو کی تمام تنظیمیں، ادارے، اکیڈمیاں کوشش کریں تو اردو کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوسکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اردو اس ملک میں صرف تعصب کی شکار ہے دوسری زبانوں میں بھی بہت سے ایسے افراد ہیں جو اردو سے جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ ان کے لیے اردو شجر ممنوعہ نہیں ہے بلکہ وہ اردو کو اپنے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کا ایک اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں خاص طور پر اردو شاعری نے بہت سے غیراردو داں طبقے کو اردو زبان سے جوڑنے کا بڑا اہم کام کیا ہے۔ آج ہندی اور دوسری زبانوں کے بہت سے ایسے شعرا اور ادبا ہیں جو صرف شاعری کے وسیلے سے اردو زبان سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ اردو میں غزل کہنے کے لیے نہ صرف اردو زبان سیکھ رہے ہیں بلکہ عروض اور بحور و اوزان کی بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یقینا یہ خوش آئند بات ہے کہ جس طرح ایک زمانے میں ابن صفی کے جاسوسی ناولوں نے بہت سے لوگوں کو اردو زبان سیکھنے کے لیے مجبو رکیا تھا اسی طرح آج اردو شاعری بھی دوسری زبانوںکے شاعروں اور ادیبوں کو اردو سیکھنے کے لیے مہمیز کررہی ہے۔
قارئین! ڈائرکٹر کی حیثیت سے قومی اردو کونسل کی جو ذمے داریاں مجھے سونپی گئی ہیںآپ کی محبتیں، مشورے اور عنایتیں شامل حال رہیں تو یقینی طور پر میں فروغ اردو کے لیے بہتر کام کرنے اور اردو کو کمپیوٹر اور عصری ٹیکنالوجی کے علاوہ اس ادارے کو گاؤں اور قصبات سے بھی جوڑنے کی کوشش کروں گا کیونکہ گاؤں اور قصبات میں بھی بہت سی ذہانتیں ہیں جن کا مرکزی سطح پر کبھی اعتراف نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ فروغ اردو کے اور بھی کام ہیں جو محبانِ اردو کے مشورے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے اور یہ بھی کوشش ہوگی کہ حکومت ہند نے زبان اور اقلیتوں کے لیے جو اسکیمیں وضع کی ہیں ان سے بھی اردو داں طبقے کو متعارف کرایا جائے۔ ماہنامہ ’اردو دنیا‘ میں ہر ماہ اس تعلق سے مضامین شائع کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ میری اوّلین ترجیح یہ ہوگی کہ اردو کے بنیادی تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے اور اردو کو عوام سے جوڑا جائے۔ حاشیائی فنکاروں پر خاص طور پر توجہ دی جائے کیونکہ یہ فنکار مرکز سے دور رہنے کی وجہ سے نہ صرف شہرت و مقبولیت سے دور ہیں بلکہ ان انعامات و اکرامات سے بھی محروم ہیں جن کے وہ بجا طو رپر مستحق ہیں۔
’اردو دنیا‘ میں شخصی نوعیت کے جو انٹرویوز شائع کیے جاتے ہیں ان کے بارے میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ ان میں بے معنی مباحث پر گفتگو کے علاوہ بے جا تشہیر ی مواد ہوتا ہے اس لیے آئندہ صرف وہی انٹرویوز شائع کیے جائیں گے جن میں فروغ اردو کے متعلق تجاویز اور مشورے ہوں گے۔ ادارے کی طرف سے ایک سوالنامہ تیار کیا جائے گا اور تمام محبانِ اردو کی خدمت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ کونسل کا بنیادی مقصد ادبی نظریات اور مباحث پر گفتگو نہیں بلکہ زبان اردو کا فروغ ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اردو سے جڑے ہوئے لوگوں تک سوال نامے یا دیگر ذرائع سے پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

Prof. Shaikh Aquil Ahmad

author_name

author_bio

I am a heading

If you’re curious, this is Website Ipsum. It was specifically developed for the use on development websites. Other than being less confusing than other Ipsum’s, Website Ipsum is also formatted in patterns more similar to how real copy is formatted on the web today.

  • This is a list item.
  • This is a list item.
  • This is a list item.

No spam, ever.